بجلی کے بلوں اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف کوئٹہ میں تاجر برادری کا احتجاج
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بجلی کے بلوں میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف پشاور اور کوئٹہ میں تاجر برادری نے احتجاج کیا اور حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کیابلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تاجر برادری کے احتجاج کی قیادت صدر مرکزی انجمن تاجران عبدالرحیم کاکڑ نے کی۔
احتجاج کے دوران مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجلی کے بلوں کے ٹیکسز میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، مہنگائی برداشت سےباہر ہوگئی ہے اور بجلی کے بھاری بلوں کے باعث کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور حکومت کو خبردار کیا کہ اگر بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لیے تو احتجاج جاری رہے گا۔