سوشل میڈیا پرمس انفارمیشن اور غلط خبریں پھیلائی جاتی ہے جن کا تدارک ضروری ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور دس انفارمیشن کے ذریعے غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں جنکا تدارک ضروری ہے، ٹرین واقعہ میں غلط بیانی کرنے پر استاد کو مراعات نہیں دی جائیں البتہ انسانی بنیادوں پر انکا علاج معالجہ جاری رہے گا، شابان سے اغواء ہونے والے افراد کے لواحقین سے وزیر داخلہ نے ملاقات کی ہے، پولیس اہلکار پر تشدد کے معاملے پر کمیٹی بنائی ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بلو چستان اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا کہ پولیس اہلکار کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سب کے سامنے ہے اس مسئلے کو حل کر نے کے لئے ایک کمیٹی بنائی ہے جو جلداس مسئلے کو حل کریگی۔ انہوں نے کہاکہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی داد رسی نہیں کر تے تب بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا یاجاتا کہ ایک قومی ہیرو کو حکومت نے عزت نہیں دی اور جب ہم نے مذکورہ شخص کو عزت دی تو پتہ چلا کہ یہ ایک فراڈ معاملہ ہے، سوشل میڈیا کو ریگولرائز ڈکر نے کی ضرورت ہے،سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن کا ٹرنڈ بنا کر پورے پاکستان کے خلاف آن سلاٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرین حادثہ ایسا واقعہ نہیں تھا جس پر کسی نے انکوائری کر نا تھی ایک شخص نے ایک بچی کو بچایا تو اس میں کیا پولیس بھجوا کر انکوائری کرتے؟، مذکورہ شخص کا علاج جب شروع ہوا تو اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں میں بذات خود زخمی ہو نے والے شخص سے ملنے چلا گیا اور اب واقعے کی اصل حقائق سامنے آئے ہیں ٹرین حادثے میں زخمی ہو نے والے شخص عامر غوری کاعلاج مٹریل گراؤنڈز پرعلاج کراوئیں گے اور حکومت نے جو مراعات دینے کا فیصلہ کیا تھا وہ مراعات اب نہیں دئیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے