سانگھڑمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ناظم محافظ سمیت قتل

سانگھڑ (ڈیلی گرین گوادر)سانگھڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق تعلقہ ناظم خد بخش درس اور ان کے محافظ کو قتل کردیا۔اس حوالے سے ڈی ایس پی کھپرو عبد الستاراجن نے واقعہ کی تصدیق کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کھپرو میں اس وقت پیش آیا جب حاجی خدا بخش اپنے گارڈ کے ہمراہ زرعی فارم کا دورہ کررہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ خیال رہے کہ خدا بخش درس دو مرتبہ تحصیل کھپرو کے ناظم رہے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے