بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21حب پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم

کوئٹہ(ڈلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔بلوچستان ہائی کورٹ میں پی بی 21حب کے نتائج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کاسی نے کی۔سماعت کے دوران پی بی اکیس کے امیدوار سردار صالح بھوتانی کی جانب سے نادر چلگری ایڈووکیٹ جب کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی جانب سے بیرسٹر صلاح الدین عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ نے عدالتی حکم جاری کرتے ہوئے 3ہفتوں کے اندر 39 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔اپنے حکمنامے میں بلوچستان ہائیکورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن دوبارہ انتخاب کیلئے تمام تر تیاری جلد مکمل کرے الیکشن کمیشن 21دن کے دورانیہ میں الیکشن شیڈول جاری کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے