بلا ول بھٹو زرادری سے حاجی ملک شاہ گور گیج کی ملاقات،بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی وپارلیمانی کمیٹی برائے انسداد منشیات حاجی ملک شاہ گورگیج نے ملاقات کی ملاقات کے دوران ملک اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال،پارٹی کی فعالیت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کو چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے انسداد منشیات منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے