کوئٹہ،ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے ایم پی اے کا بھتیجا گھر سے گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں ٹریفک اہلکار پر تشدد کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کو رکن بلوچستان اسمبلی لیاقت لہری کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم پی کی گاڑی روکنے پر رکن صوبائی اسمبلی لیاقت لہری کے بھتیجے کا ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی نے ایکشن لے لیا پولیس کی بھاری نفری نے گھر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایا کے حکم پر کوئٹہ پولیس کے ایس پی رینک سے لے کر سپاہی تک تمام اہلکار سریاب تھانے کے سامنے پہنچ گئے ہیں۔عملے میں پولیس کے تفتیشی ونگ سمیت تمام عملہ شامل تھا پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے ملزم کی فوری حوالگی کا مطالبہ کیا، جبکہ پولیس کے مطابق اگر ملزم کو حوالے نہیں کیا جاتا تو چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی محکمہ پولیس اور پولیس کے جوان سے آج ٹریفک اہلکار کے ساتھ پیش آنے والے واقع پر معافی مانگنے سریاب تھانے بھی پہنچ گئے معمولی تکرار پر ایم پی اے کے بھتیجے نے ٹریفک پولیس کی پٹائی کر دی تھی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کے لئے گھر پہنچ کر ملزم دانش کو گرفتار کرکے سریاب تھانے منتقل کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے