کوئٹہ،اسکول ٹیچر نے اپنی جان پر کھیل کر ٹرین کی زد میں آنے والی بچی کو بچالیا،بازو اور ٹانگ سے محروم ہوگیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں کوئلہ ریلوے پھاٹک پر ایک استاد نے اپنی جان پر کھیل کر ٹرین کی زد میں آنے والی بچی کو بچالیا، تاہم وہ خود اپنے ایک ہاتھ اور ایک پاؤں سے محروم ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن کا رہائشی عامر غوری گورنمنٹ شہید شفیق احمد ہائی اسکول میں جے وی ٹیچر ہیں، عامر غوری اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک بچی ریلوے پھاٹک کراس کررہی ہے، جبکہ ٹرین تیزی سے آرہی ہے۔

بچی کی جان خطرے میں دیکھ کر عامرغوری نے بچی کو بچانے کی کوشش کی اور وہ اس کوشش میں کامیاب بھی ہوگئے، تاہم وہ خود بری طرح زخمی ہوگئے، انہیں سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج کیا گیا، ان کی جان تو بچ گئی لیکن ڈاکٹروں کو ان کا ایک بازوں اور ایک ٹانگ کاٹنا پڑی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے استاد عامر غوری کی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا ہے اور ان کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ ان کے اہل خانہ کو یقین دلایا ہے کہ عامرغوری کا علاج آغا خان اسپتال میں کرایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے