کوئٹہ میں کانگووائرس سے متاثرہ خاتون دم توڑ گئی،3مریضوں کی حالت تشویشناک
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کےفاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے مزید 4 مریض رپورٹ تفصیلات کے مطابق کانگو سے متاثرہ 1خاتون دم توڑ گئی دیگر 3مریضوں کی حالت بھی تشویشناک ہےرواں سال متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد2 ہوگئی مریضوں کو ناک منہ سے خون آنے اور شدید بخار کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیا گیاچاروں مریضوں کے خون کی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوگئی مریضوں میں 1 تعلق کوئٹہ،2قلعہ سیف اللہ اور1کابرشور توبہ کاکڑی پشین سے ہے