منشیات کے رجحان کو روکنے کے لئے ہر فرد کو اپنا بھرپور کرادار ادا کرنا چاہیے،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی ، اسسٹنٹ کمشنر سے بھی جار اللہ خان کاکڑ ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار اباد لیاقت جتوئی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر در محمد سیلاچی اسسٹنٹ ڈی ایچ او ڈاکٹر ذیشان اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی جہاں زیب شیخ نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے منشیات کے رجحان کو روکنے کے لئے ہر فرد کو اپنا بھرپور کرادار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نشے کی لت میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے ، انہیں صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ریہیبلیٹیشن سینٹر کا قیام بھی ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ اپنی مدد اپ کے تحت تین کمروں پر مشتمل ریہیبلیٹیشن سینٹر محکمہ پولیس کے تعاون سے کام کر رہا ہے جس میں 15 سے 20 مریضوں کو رکھنے کی گنجائش ہے وسائل کی کمی اور فنڈنگ نہ ہونے کے باعث دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ریہیبلیٹیشن سینٹر کے مستقل قیام سے نشے کے عادی افراد معاشرے کے مفید شہری بن سکیں گے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ پولیس کو باقاعدہ فنڈنگ ہونے سے ریہیبلیٹیشن سینٹر کو چلایا جا سکتا ہے اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں بھی منشیات کی روک تھام اور اسکے مضر اثرات کے حوالے سے سیمینار منعقد کیے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات کے بارے میں شعور و اگاہی حاصل ہو اس موقع پر ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ اور مستقبل ہیں انہیں منشیات جیسی بیماری سے بچانے کے لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داری سرانجام دینا ہوگی قبل ازیں انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس کی جانب سے آگاہی واک اور سیمینارکا انعقاد سرکٹ ہاؤس سبی میں کیا گیا سیمینار کے مہمان خصوصی اور ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی نے کی اے ڈی سی علی اصغر مگسی ،ای ٹی او در محمد سیلاچی، شہباز باروزئی، ابراہیم باروزئی اور دیگر معتبرین نے انسداد منشیات کے حوالے سے تقاریر کیں اس موقع پر سول سوسائٹی کے افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعدازاں ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ ،ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، ای ٹی او در محمد سلاچی اور دیگر افسران نے ریہیبلیٹیشن سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے