محمد حنیف نیچاری کی رحلت عظیم سانحہ ہے،محمد یوسف زہری
کوئٹہ:چیف ایڈیٹر روزنامہ گرین گوادرمحمد یوسف زہری نے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں ڈائریکٹر جنرل ریٹائرڈ لوکل گورنمنٹ بلوچستان و نیچاری قبیلہ کے ممتاز شخصیت محمد حنیف نیچاری کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد حنیف نیچاری کی رحلت عظیم سانحہ ہے مرحوم محمد حنیف نیچاری کی عوامی و قبائلی خدمات بیشمار ہیں وہ ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے وہ ایک نیک نیت خیر خواہ اور انسان دوست شخصیت تھے وہ کئی قبائلی مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لائے تھے جوکہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے جبکہ انکے جانے سے جو بھی خلاء پیدا ہوا ہے وہ صدیوں پر نہیں ہوگا دعاہے کہ اللہ تعالی مرحوم محمد حنیف نیچاری کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے (آمین)