بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 2023-24کے 47ارب روپے سےزائد کے 45مطالبات زر پیش کی ،جس کی ایوان نے منظوری دیدی
کوئٹہ( ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی نے مالی سال رواں مالی سال کے 47 ارب 76کروڑروپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی کی منظوری دے دی ۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے رواں مالی سال 2023-24 کے 47ارب 76کروڑ 62لاکھ 50ہزار 8سو 41روپے پر مشتمل 45ضمنی مطالبات زر فرداً فرداً پیش کئے جن کی ایوان نے منظوری دے دی ۔بعدازاں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ( جمعہ ) شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔