پشاور میں محرم الحرام کے پیش نظر1 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں محرم الحرام کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ کراچی میں محرم الحرام میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لیے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کا ڈپٹی کمشنر پشاور نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں گاڑیوں اور د وکانوں کے سیاہ شیشوں، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہو گی۔اسی طرح غیر مجاز افراد کی جانب سے گاڑیوں پر پولیس لائٹس کے استعمال کے ساتھ ساتھ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور خود ساختہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں پر بھی پابندی عائد ہو گی۔دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بھی بند ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے