محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ ایکسائز کے اشتراک سے منشیات کے عالمی دن کے موقع پرآگاہی واک کا اہتمام

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ ایکسائز کے اشتراک سے منشیات کے عالمی دن کے موقع پر اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جو کہ سرینا چوک سے شروع ہو کر سیکرٹریٹ چوک سے ہوتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوا اگاہی واک کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود ولی محمد نورزئی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اگاہی واک میں شرکت کی اگاہی واک کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ سماجی بہبود ولی محمد نورزئی نے کہا کہ منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اس اگاہی واک سے ہم اپنے عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ منشیات کا استعمال معاشرے کی تباہی اور ذلت کے علاوہ کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ آئیں ملکر منشیات کی لعنت سے اپنے آنے والی نسلوں کو اس تباہی سے بچائیں انہوں نے کہا کہ منشیات کا زہر معاشرے کے لیے زیر قاتل ہے ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کو اس زہر سے بچانے کے لیے ایک جہاد شروع کرنا ہوگا کیونکہ منشیات معاشرے کے لیے زہر ہے۔اگاہی واک کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم پاکستان کو منشیات کی لعنت سے پاک کریں گے انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال سی اپنے معاشرے اور اپنے ملک کو اس تباہی سے بچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا پڑے گا۔پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ سماجی بہبود ولی محمد نور زئی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں منشیات کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ نشے کی لعنت میں مبتلا افراد کی بحالی کے لیے علیحدہ سے مراکز قائم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان نے سماجی بہبود کے زیر انتظام قائم بحالی مراکز کو فحال کرنے کی ہدایت دی ہے اور اس حوالے سے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف بھی کاروائی ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے