بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، سیاسی مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جاتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پار ٹی کے صو بائی سیکر ٹری خیر بخش بلوچ نے جاری بیان میں عز م استحکا م آپر یشن کو طاقت کے استعما ل کا قراردیتے ہو ئے کہا کہ حکمر ان واسٹیبلشمنٹ ابھی تک بلو چستان و خیبر پختو نخو اء میں بند وق کی ز بان کو بروئے کار لانا چاہتا ہیں۔ جو بلو چ اور پشتون قوم کی محر و میوں کو بڑ ھاتے ہو ئے و فاق پر اعتما د کو مذ ید مجر وح کر ے گا۔ جس کا خمیاز ہ ملک کو بھگتناا پڑے گا۔ بیا ن میں کیا گیا کہ دنیا کی تاریخ بتاتی ہے کہ طاقت کا استعما ل کر نے والوں کو ہمیشہ پسپائی ہوئی۔افغانستان کی صورت حال واضح ہے بلوچ قوم پر روز اول سے فوجی آپریشن کے گئے نوجوانوں کو لاپتہ کیا گیا مسخ شدہ لاشیں پھینکیں گی سیاسی اکابرین کو کال کوٹھریوں میں اذیتیں دی گئی جس نے مذید تلخیاں پیدا کی۔بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے عزم استحکام آپریشن کی حمایت نے واضح کردیا کہ انتخابات میں حقیقی جماعتوں کی مینڈیٹ کو چرا کر اسٹیبلشمنٹ نے اپنی بغل بچہ حکومت بنالی اور اس کھٹ پتلی حکومت کے زریعے بلوچستان میں آپریشن کو مزید طاقت سے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا فلسفہ سیاست ہے کہ طاقت کا استعمال بگاڑ پیدا کرتا ہے بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور سیاسی مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی وفاق کی جانب سے آپریشن کی اجازت کو مسترد کرتے ہوئے اس کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے