بجٹ غیر منصفانہ اور ظالمانہ ہے،میرے حلقے کو نظرانداز کیا گیا ہے،مولوی نور اللہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی مولوی نوراللہ نے کہا کہ بجٹ غیر منصفانہ اور ظالمانہ ہے میرے حلقے کی 7لاکھ آبادی کو سڑکوں،آبنوشی،جنگلات،ماحولیات،توانائی،لائیو سٹاک، تعلیم کی اسکیمات میں نظرانداز کیا گیا ہے جس پر میں ایوان سے واک آؤٹ کرتاہوں۔