ہیلتھ کارڈ میں پیرا میڈیکل اسٹاف کو سب سے کم پرسنٹ دینا سمجھ سے بالاتر ہے،حاجی محمد شفا ء مینگل

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پیرا میڈیکل اسٹاف کے صدر حاجی محمد شفاء مینگل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ میں پیرا میڈیکل اسٹاف کو سب سے کم پرسنٹ دینا سمجھ سے بالاتر ہے پیرا میڈیکل اسٹاف محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی پیرا میڈیکل اسٹاف کے خدمات محکمہ میں روز روشن کی طرح عیاں ہے محکمہ صحت کے ذمہ داران واضع کریں کے کس کرئیٹیریا کے تحت پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہیلتھ کارڈ میں 100 میں صرف ساڑھے سات پرسنٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جلد از جلد پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کے ذمہ داران سیکرٹری محکمہ صحت اور ہیلتھ کارڈ کے فوکل پرسن سے ملاقات کرکے پیرا میڈیکل اسٹاف کے تحفظات سے آگاہ کریں گے، پیرا میڈیکل اسٹاف نے مزید کہاں کہ سروس اسٹیکچر کے فیز 5 کے اجراء کے لیے کوشاں ہیں اور اپنے تمام پیرامیڈکس کو پابند کرتے ہیں کہ جن پیرا میڈیکل اسٹاف کے پرسنل فائل اور ACRفارم نہیں بنے وہ جلد مکمل کرکے جمع کرائے تاکہ سروس اسٹیکچر فیز 5 جلد نکالی جائے، پیرا میڈیکل اسٹاف نے کہا کہ سول ہسپتال 1000 بیڈڈ ہسپتال ہے اور سال بھر مریضوں کو خالی بیڈ نہیں ملتی جسے انداز لگایا جا سکتا ہے کہ پیرا میڈیکل اسٹاف و دیگر ہیلتھ کئیر پرووائڈرز کس حد تک بلوچستان کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں صوبائی حکومت پیرا میڈیکل اسٹاف کو کراچی کے بڑے ہسپتالوں آغا خان ہسپتال، لیاقت نیشنل اسپتال، میر جدید ٹریننگ کروائے تاکہ سول ہسپتال کوئٹہ میں مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دکت نہ ہوسکے سول ہسپتال کوئٹہ بلوچستان کے غریب عوام کا واحد آسرا ہے جسمیں پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات محنت کرکے عوام کو اپنی بساط کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی میں اپنا فرض نبا رہا ہیں مگر افسوس پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے یہاں تک بارہا گزارش کرنے کے باوجود پیرا میڈیکل اسٹاف کو اسٹاف بس فراہم نہیں کیا جارہا دو عدد بس ایک مستونگ سے کوئٹہ اور ایک کچلاک سے کوئٹہ تاکہ سول ہسپتال کے ملازمین اپنے ڈیوٹی پر بروقت پہنچ سکے، کنوینس کے حوالے سے پیرا میڈیکل اسٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگران جائز مسائل کے حل میں صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے شنوائی نہیں کی گئی تو جلد آگے کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے