کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات کیلئے انتظامات مکمل،ووٹنگ کل ہوگی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے کل اس سلسلے میں ووٹنگ کی جائے گی۔الیکشن کمیشن زرائع کے مطابق کوہلو کے علاقے نساو میں چار پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ انتخابات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اس سلسلے میں چار پولنگ اسٹیشنز کے سولہ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جو کہ چاروں پولنگ اسٹیشن ہی انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں مردوں کے نو اور خواتین کے سات پولنگ بوتھ پر مجموعی طور پر ووٹرز کی تعداد 5808ہے جس میں مرد ووٹرز 3624اورخواتین ووٹرز کی تعداد 2184 ہے کوہلو کی نشست پر پا کستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار جنگیز مری اور پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ مری ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ دریں ا ثناء بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی۔ 9 کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنوں کی منتقلی کے حکم کو کا لعد م قرار دیا۔عدالت نے نساو پولنگ اسٹیشن پر آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس، کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری سمیت ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی ہدایت کی ہے بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کاسی پر مشتمل بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے پا کستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار نواب جنگیز مری کی درخواست پر ہائیکورٹ نے چار پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب نساو میں ہی کرنے کا حکم دیا پی بی 9 کوہلو کے نساو میں چار پولنگ اسٹیشنوں کو سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے کوہلو شہر منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ نساو کے چار پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب کل ہورہا ہے۔عدالت نے آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس، کمانڈنٹ بی سی اور ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو فیصلے پر بلاتاخیر عملدرآمد کا حکم دیا کوہلو کی نشست پرمسلم لیگ ن کے امیدوار جنگیز مری اور پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ مری ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔