چینی باشندوں کی سکیورٹی کے معاملے پرسی ٹی ڈی میں چائنیز انٹیلی جنس یونٹ قائم
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پنجاب حکومت نے چینی باشندوں کی سکیورٹی سےمتعلق سی ٹی ڈی میں چائنیز سکیورٹی انٹیلی جنس یونٹ قائم کردیا گیا۔
پنجاب میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی کےحوالےسےہونے والےاجلاس میں انکشاف ہوا ہےکہ سی پیک اورنان سی پیک منصوبوں کےعلاوہ ذاتی حیثیت میں پنجاب میں مقیم چینی باشندے سکیورٹی کیلئےبنائی جانے والے موبائل ایپ استعمال نہیں کرتے، ایپ کےاستعمال سے گریز کرنےکو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم مسئلہ قراردیا گیا۔
محکمہ داخلہ نےاس حوالے سے چائنیزحکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔حکام کےمطابق چائنیز باشندوں کو موبائل ایپ استعمال کرنے پرآمادہ کیا جارہا ہے تاکہ ان کی سکیورٹی یقینی بنائی جاسکے۔ایپ چینی شہریوں کی سرویلنس اور مانیٹرنگ کیلئے بنائی گئی تاکہ صوبے میں غیر ملکیوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
اس کے علاؤہ سی ٹی ڈی میں چائینیزسکیورٹی انٹیلی جنس یونٹ بھی قائم کردیا گیا جبکہ سی پیک اورنان سی پیک منصوبوں پر بم پروف گاڑیوں کی تعداد 50 کردی کرکے ایس اینڈ جی اے ڈی میں بھی بم پروف وہیکل پول قائم کردیا گیا ہے ۔