ریکوڈک منصوبے کے باوجود نوجوان بے روزگار ہیں،غلام دستگیر بادینی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے رکن غلام دستگیر بادینی نے کہا کہ صوبہ تعلیمی لحاظ سے پسماندہ ہے،رخشان ڈویژن میں باغات تیارہیں مگر بجلی نہیں بجٹ کو عوام کے مفادمیں خرچ کیاجائے ہسپتالوں اور سکولوں کو بھی سولرسسٹم پر منتقل کیاجائے لاکھوں لوگ بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ہیں ان کو روزگار فراہم کیاجائے ریکوڈک منصوبے کے باوجود نوجوان بے روزگار ہیں بعدازاں اسپیکر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے تک ملتو ی کردیا۔