رواں سال کا چھٹا پولیو کیس بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے رواں سال کا چھٹا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، یہ قلعہ عبداللہ سے رواں سال کا دوسرا جبکہ صوبے سے سال کا پانچواں پولیو کیس ہے۔
قومی ادارہ صحت لیبارٹری کے مطابق یونین کونسل گلستان 2 سے تعلق رکھنے والے ایک ڈیڑھ سالہ بچے سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات تین جون کو ظاہر ہوئیں۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار بھرتھ کا کہنا ہے کہ یہ بلوچستان سے اس سال کا پانچواں پولیو کیس ہے۔ اس سال پولیو وائرس 40 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ہے۔