بلوچستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہیں،میرسرفراز بگٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے سربراہ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے گلوبل ڈویلپمنٹ ڈویڑن کے صدر ڈاکٹر کرسٹوفر الیاس کی قیادت میں نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور بلوچستان میں انسداد پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیا ملاقات کے دوران صوبے میں انسداد پولیو مہم کو مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہیں عالمی شراکت داروں اور قومی اداروں کے ساتھ مل کر صوبے سے پولیو کے خاتمے کے لئے کوششوں کو بار آور بنایا جائے گا بلوچستان میں انسداد پولیو مہم پر متعین ورکرز کو پوری سیکورٹی فراہم کی جاررہی ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ضروری تیکنیکی مہارت فراہم کرکے پولیو کے خاتمے کی مہم کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں ڈاکٹر کرسٹوفر الیاس کی قیادت میں وفد کے ارکان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا اور اس مرض سے نجات کے لیے حکومتی عزم کو سراہا وفد نے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوران درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالی، وزیر اعلٰی بلوچستان نے یقین دلایا کہ صوبے میں انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو درپیش مشکلات اور مسائل حل کرکے مہم کو مربوط انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا ملاقات میں صوبائی وزیر صحت بلوچستان سردار زادہ فیصل خان جمالی اور دیگر حکام بھی موجود تھے، ملاقات کے اختتام پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ڈاکٹر کرسٹوفر الیاس نے سوئینر پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے