بجٹ منظور نہ ہو تو حکومت ختم ہوجاتی ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی اثاثے کو فروخت کرنے کے فیصلے کی مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) سے توثیق کرنا ہوگی۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی بھی اسمبلی سے بجٹ پاس کروانا اہم ذمہ داری ہے، اگر بجٹ منظور نہ ہو تو حکومت ختم ہوجاتی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سال 2019 میں 250 اراکین قومی اسمبلی نے بجٹ بحث میں حصہ لیا، اس بار 60 نے حصہ لیا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کم سے کم معاشی گروتھ ان کی ہے، اس وقت سب سے زیادہ لوگ ان کے دور میں ملک چھوڑ رہے ہیں، اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ان کے دور میں ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ پی آئی اے اور بعض ڈسکوز کو پرائیویٹ کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے