بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 48 ڈگری تک ریکارڈ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی سورج سوا نیزے پر آ گیا۔ صوبے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام کو خضدار، لسبیلہ، بارکھان، ژوب، شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد،جعفر آباد،جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ قلات میں 34، زیارت میں 28، چمن میں 40 ، ژوب میں 37 ،سبی میں 47، تربت میں 48 ، نوکنڈی میں 44، ساحلی علاقے جیوانی میں 35 اور گوادر میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔