’آپریشن عزم استحکام‘ دراصل آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا، مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ’آپریشن عزم استحکام‘ دراصل آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کو ہر شعبے میں اپنی بالادستی ختم کرنا ہوگی۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپریشن کا فیصلہ کوئی اور کرے گا، ذمہ داری سیاسی جماعتیں اٹھائیں گی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، شہبازشریف وزیراعظم نہیں بس کرسی پر بیٹھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اور کمزور کیوں کیا جا رہا ہے، ہر جگہ مسلح تنظیمیں کارروائیاں کر رہی ہیں۔انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان اس لیے بنا تھا کہ غلامی کریں گے، ریاستی ادارے شقی القلب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے