وزیراعلیٰ بلوچستان کا موذی امراض میں مبتلا غریب طالب علم کا علاج بھارت میں کرانے کا حکم
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے موذی امراض میں مبتلا غریب طالب علم کا علاج سرکاری اخراجات پر کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ طالب علم آریان شاہ پھیپھڑوں اور عارضہ قلب میں مبتلا ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر طالب علم آریان کا ٹرانسپلانٹ تجویز کردہ بھارتی طبی ادارے سے کرایا جائے گا۔
صوبائی محکمہ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سی ایم سیکرٹریٹ نے سیکرٹری صحت بلوچستان کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔