زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کو ایوان زیریں میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔آج اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا سیکریٹری جنرل کا دستخط شدہ اعلامیہ باضابطہ طور پر دیا جہاں وہ فوری طور پر یہ ذمے داریاں سنبھالیں گی۔

سنی اتحاد کونسل نے21 جون کو زرتاج گل کی نامزدگی کے کاغذات اسپیکر کو جمع کروائے تھے۔یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے کچھ ماہ قبل 9 مئی کیس سمیت مختلف الزامات کے تحت زرتاج گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا جس کی وجہ سے وہ حج پر نہیں جا سکی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے