راولپنڈی، اسلام آباد میں شدید گرمی کے بعد بادل کھل کر برس گئے

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)‏راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید گرمی کے بعد بادل کھل کر برس گئے۔تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش سے جڑواں شہروں میں حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث درخت گر گئے۔دوسری طرف سندھ اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا ہے۔کراچی میں گرمی عروج پر ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے 41 سینٹی گریڈ پر 47 سینٹی گریڈ جیسی گرمی محسوس کی گئی۔لاہور میں بھی گرمی بڑھ گئی ہے، 41 ڈگری میں 45 ڈگری جیسی گرمی کا احساس رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے