حیدرآباد، باپ بیٹی دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

حیدرآباد (ڈیلی گرین گوادر) حیدرآباد کے علاقے حسین آباد کے قریب دریائے سندھ میں باپ بیٹی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں میں 9 سالہ مریم اور اسکے والد یعقوب شامل تھے۔ پولیس کے مطابق کراچی سے آئے ہوئے یعقوب اہل خانہ کے ہمراہ سیر و تفریح کےلیے دریا کنارے گئے، وہاں انکی بیٹی مریم پاؤں پھسلنے سے دریا میں جاگری۔ پولیس کے مطابق بیٹی کو بچاتے ہوئے باپ بھی ڈوب گیا۔ لاشیں نکال کر کوٹری اسپتال منتقل کردی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے