حکومت نے نوجوانوں کیلئے کوئی پالیسی مختص نہیں کی،نوابزادہ جمال رئیسانی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کیلئے کوئی پالیسی مختص نہیں کی۔رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قوم کیلئے نوجوانوں نے کئی قربانیاں دی ہیں، نوجوان طبقہ مایوس ہوکر دہشت گردی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی پلان یا پالیسی نہیں ہے، مجھے 64 فیصد آبادی کی نمائندگی کرنی ہے، صوبوں سے مل کر بنیادی تعلیم پر کام کرنا چاہئے تھا، اس بجٹ میں کھیل جیسے بنیادی شعبے کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے۔نوابزادہ جمال رئیسانی نے مزید کہا کہ میرا تعلق ایسے صوبے سے ہے جہاں لوگ آج بھی بدترین زندگی گزار رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے