بی این پی مظلوم محکوم غریب عوام کی نمائندہ قومی جماعت ہے غلام نبی مری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری سے بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے سوشل میڈیا کمیٹی کے ممبر غلام مصطفی مگسی سنئیر رہنما دولت خان مگسی کے قیادت وفد بجلی گیس لوڈشیڈنگ سے متعلق ملاقات کررہے ہیں اس موقع پر بی این پی کے ضلعی صدر غلام نبی مری نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مظلوم محکوم غریب عوام کی نمائندہ قومی جماعت ہے ہماری جماعت نے ہمیشہ ظلم جبرناانصافی کیخلاف جنگ لڑی ہیں پورے کوئٹہ میں اس شدید گرمی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہیں اس سیقبل کوئٹہ میں سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ ہوتاتھا اب بدقسمتی سے سریاب اور مشرقی بائی پاس میں رات گیارہ بجے گیس چلا جاتا ہے صبح چھ بجے آتاہے وسائل سے ملامال صوبہ بلوچستان اپنے ہی وسائل سے محروم ہے جوکہ باعث افسوس ہیں باقی صوبوں کیلئے گیس بجلی دستیاب ہیں لیکن بلوچستان کیلئے نہیں بلوچستان کے عوام ساتھ سوتیلی عوام جیسا ناقابل برداشت ہیں اس موقع پر محمد رمضان مری بھی موجود تھے۔