بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل سے بارش کا امکان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم خضدار، لسبیلہ، بارکھان، ژوب،شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد،جفر آباد، جھل مگسی، جعفرآباداور ڈیرہ بگٹی میں آندھی وجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج پیر کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گاجبکہ خضدار، لسبیلہ، بارکھان، ژوب،شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد،جفر آباد، جھل مگسی، جعفرآباداور ڈیرہ بگٹی میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے