ایف سی بلوچستان نارتھ کی کارروائی،39 ہزار لیٹر سے زائد ڈیزل سمگلنگ کی کوشش ناکام
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایف سی بلوچستان نارتھ سمگلروں کے خلاف متحرک ہو گئی، بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 39 ہزار 200 لیٹر ایرانی ڈیزل سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف سی بلوچستان نارتھ نے خفیہ اطلاع پر ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر بروقت کارروائی کی اور ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا، سمگلرز 4 ٹرکوں اور 4 نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں میں تقریبا 39 ہزار 200 لیٹرز ایرانی ڈیزل صوبہ سندھ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ایف سی بلوچستان کے جوانوں کی جانب سے سمگل ہونے والا ایرانی ڈیزل ضبط کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایف سی بلوچستان کی جانب سے غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کردی گئیں۔