سوراب سے اغواء ہونے والوں میں سے ایک کی نعش برآمد ، دوسرا زخمی حالت میں بازیاب

سوراب (ڈیلی گرین گوادر) سوراب سے اغواء ہونے والوں میں سے ایک کی نعش برآمد جبکہ دوسرا زخمی حالت میں بازیاب گزشتہ شب سوراب نغاڑ روڈ سے اغوا ہونے والے دو افراد میں سے ایک زخمی حالت میں اور ایک کی لاش برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 20/06/24 کو بمقام لنک روڈ نغاڑ سے نامعلوم مسلح افراد نے عبدالقادر ولد خیر محمد قوم میروانی اور عبدالنبی ساکن نغاڑ کو اغوا کیا گیا تھا آج مغویوں میں سے عبدالنبی زخمی حالت میں جبکہ عبدالقادر کی تشدد زدہ لاش توک قلات سے برآمد ہوئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ان کے لواحقین نے مین آر سی ڈی روڈ کو آمدررفت کے لیے بلاک کرکے مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے