سرمایہ اور یارانہ کی سیاست جاری رہی تو علماء سیاست سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوں گے،حافظ حمداللہ

پشین (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما ء اسلام ضلع پشین کے زیر اہتما م تر بیتی کنو نشن سے جمعیت کے مر کز ی رہنما ء سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ ضلع کوئٹہ کے امیر مو لا نا عبدالر حمن رفیق، مفتی فضل غفور، حافظ محمد یوسف،ضلع پشین کے امیر مولانا عزیز اللہ حنفی، سابق ایم پی اے عبدالواحد صدیقی، حاجی سید مطیع اللہ آغا اور دیگر نے کہا ہے کہ سرمایہ اور یارانہ کی سیاست جاری رہی تو علماء سیاست سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوں گے۔ اسلام میں اللہ تعالیٰ کے سوا زمینی خداؤں سے بغاوت کا درس دیا گیا ہے۔ سیاست کو سرمایہ نہیں نظریہ کے تابع بنانے کے لیے کارکنوں نے ہمیشہ غریب منش علماء کرام کو پارلیمنٹ میں پہنچا کر ثابت کیا کہ نظریاتی اور فکری سیاست کا مقابلہ دنیا کی کوئی قوت نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اکثر ا نبیاء کرام مالی حوالے سے غریب تھے مگر وقت کے استعمار کو شکست فاش دی۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اس وقت اسلام اور پاکستان کے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں۔ پاکستانی عوام اور کارکنان رکنیت سازی مہم کو کامیاب بناکر جمعیت علماء اسلام کو فعال اور منظم بنانے میں ہراول دستہ کردار ادا کریں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج جمعیت کی ہر سطح کی قیادت کی پشت پر لاکھوں غریب کارکنوں کی جدوجہد اور محنت کار فرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن اٹھ کر سرمایہ دارانہ جاگیردارنہ سیاست کو دفن کرکے اس کی جگہ نظریاتی اور عملی سیاست کے جھنڈے گاڑ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے