بلوچستان حکومت نے متوازن بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں،نسیم الرحمان خان ملاخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر کلائمنٹ چینج و ماحولیات نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہاکہ بلوچستان حکومت نے وزیر اعلی سرفراز بگٹی کی قیادت میں ایوان میں تاریخی، متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں، مالی سال 25۔2024 کے بجٹ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں مثالی بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی بلوچستان سمیت پوری کابینہ اور چیف سیکرٹری بلوچستان اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے ہرممکن کوشش کی گئی ہے۔ اس بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے بلوچستان حکومت کو صوبے کا شاندار اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ برائے مالی سال 2024-25 میں صوبائی حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے مختلف منصوبے لائی ہے، جس سے عوام کو بجلی کی فراہمی سمیت تمام شعبہ جات میں ریلیف ملے گا۔ پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ عوام کی مشکلات کاخاتمہ کیاجاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد ہی عوامی ترقی و فلاح ہے۔ زراعت ، لائیو اسٹاک، منرل اینڈ مائینز کی ترقی کے منصوبے نئے بجٹ میں شامل کرنا خوش آئند ہے، صوبائی مشیر نے بجٹ میں تین ہزار نئی آسامیاں شامل کرنے کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے صوبے میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کےلیے 115 ملین روپے مختص کرنا قابل ستائش ہے، بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 70 فیصد منظور شدہ ترقیاتی منصوبے بجٹ تجاویز کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے