پی ایس ڈی پی کا 70سے 80فیصد حصہ خرچ کرکے عوام کیلئے کام کریں گے،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ڈیلی گری گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار سرپلس بجٹ پیش کیاگیا ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم،صحت،موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں کو اہمیت دی ہے، پولیس اور لیویز کی تنخواہیں پنجاب کے برابر لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں،یکم جولائی سے صوبے میں پہلا ٹینڈر ہوگا،اس بار پی ایس ڈی پی کا 70سے 80فیصد حصہ خرچ کرکے عوام کے لئے کام کریں گے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش ہونے کے بعد اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی نے کہا کہ یہ ہما ری حکو مت کا پہلا بجٹ ہے ہم نے اس بجٹ میں تعلیم اور صحت اور مو سمیا تی تبدیلی کوا ہمیت دی ہے بلو چستان میں بہت سے چیلنجز ہیں صوبے کی تا ریخ میں پہلا بجٹ ہے سر پلس بجٹ ہے اس سب کر یڈٹ میں اپنی حکو مت کو دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ پو لیس اور لیو یز ہماری فر نٹ لا ئن فورس ہیں ان کی دہشت گر دی کی جنگ میں بڑی قر با نیا ں ہیں لیو یز پو لیس اور سی ٹی ڈی کو وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر مستحکم بنا رہے ہیں لیو یز اور پو یس کی تنخو اہیں پنجا ب کے برابر کر نے کی کو شش کر ر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلو چستا ن میں پارلیمنٹرینز کی تجاوزیز اور دوسری طرف مختلف محکمے اسکیمو ں کی نشا ند ہی کر تے ہیں انہو ں نے کہا کہ 210 ارب روپے میں 43 فیصد پا کستان کو ترقی دینا ممکن نہیں اس میں ہمیں وفاق کی مدد کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 227ارب روپے کی اسکیمات کے حوالے سے یکم جو لا ئی سے ہما ر ا امتحا ن شر وع ہے ہم نے جو گو ڈ گو ر ننس کی با ت ہے بلو چستان کی تا ریخ میں پہلی د فعہ 70فیصد اسکیمات منظور شدھ ہونے کے بعد پی ایس ڈی پی کا حصہ ہیں اگلے سال ان کو ہم 100فیصد تک لے کر جا ئیں گے یکم جو لا ئی کو صوبے میں پہلا ٹرینڈ ر ہو گا اور اسی دن سے تما م وزراء اور سیکر ٹریز بلو چستان کی تحصیلوں میں نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں پیسے خر چ کر نے کاتناسب بہت کم ہے پی ایس ڈی پی کا 70سے80فیصد حصہ خرچ کرنے کا ٹار گیٹ رکھا ہے تما م محکموں اور وزراء کو کہا ہے وہ اپنے اپنے محکو ں کو لیڈ کریں گئے اور اپنے اپنے ڈپار نمنٹ کی اسیکمیوں کو آگئے بڑ ھائیں جو کم رفتا ر والے محکمے ہونگے ان کی اسکیموں کو تیز رفتا ر کا م کر نے والے محکموں کو دیں گے۔ ایک سوال کے جواب وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گیس سرچارج صوبے نے کسی کو نہیں بخشا ہے ہمارے گیس سرچارج کی مد میں 50ارب کے واجبات پی پی ایل کے ذمے واجب الادا ہیں صوبے کی گیس لیز 2015میں ختم ہوئی ہے اس پر معاہدہ کرنے جارہے ہیں جو جولائی میں ہو جائے گا ہمیں یہ رقم حاصل ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ ریکودک سمیت تمام معاملات میں اپنے حقوق لیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جو منصوبے چلا رہی ہے ان کی رقم 30ارب روپے ہیں جن میں صوبہ مشترکہ حصہ ڈال رہا ہے۔ اس موقع پر صو بائی وزیز سردار عبد الر حمن کھتیر ان نے کہا کہ بلو چستان سے تعلق رکھنے والا ایک لڑ کا آکسفوڈ کا صدر منتخب ہو ا یہ بلو چستان کے لئے ایک بہت بڑ ا اعزا ز ہے وہ ہی لڑ کا ما لی حا لت کی وجہ سے یو نیور سٹی چھو ڑ ا رہا تھا وزیر اعلیٰ بلو چستان کی پا لیسی کی وجہ سے آج پو ری دنیا میں اس کو اعزاز حا صل ہو ا ہے وہ اسٹو ڈنٹس یو نین کا سد ر منتخب ہو ا ہے سر دار کھتیر ان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کی سر بر اہی میں بہت سی مثبت تبدیلیاں نظر آئی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے