سی پیک منصوبوں کا فائدہ عام بلوچستانی کو ملنا چاہیے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کو حکومتی اوراتحادی ارکان صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پر بجٹ پر حکومتی اوراتحادی اراکین سے مشاورت بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوگابجٹ میں تعلیم اور صحت ترجیح ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں گے وفاقی پی ایس ڈی پی سے متعلق خدشات چیئرمین پیپلز پارٹی کے ذریعے متعلقہ فورم پر اٹھائے گئے ہیں وفاق نے پی ایس ڈی پی سے متعلق خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی توجہ سے بلوچستان کے اہم منصوبوں کو وفاقی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کی فعالیت کے لئے صدر مملکت سے درخواست کی ہے سی پیک منصوبوں کا فائدہ عام بلوچستانی کو ملنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے