سول ہسپتال کوئٹہ میں چور ڈکیت آزاد پھرنے لگے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سول ہسپتال کوئٹہ میں چور ڈکیت آزاد پھرنے لگے تفصیلات کے مطابق ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث چور مریضوں کے اٹینڈنٹ کی گاڑیاں موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں کی بیٹری چوری کرکے لے جانے لگے،کئی واقعات رپورٹ ہونے کے باوجود بھی ہسپتال انتظامیہ خواب خرگوش میں مصروف ہیں ہسپتال میں لگے بیشتر کیمرہ خراب اور کئی مقامات پر کیمرے ہی نہیں لگائے گئےہسپتال میں سیکیورٹی کے بہتر انتظامات نہ ہونا کسی بڑے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔