سنی اتحاد کونسل نے زرتاج گل وزیر کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سنی اتحاد کونسل نے زرتاج گل وزیر کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔ سنی اتحاد کونسل نے زرتاج گل وزیر کو باضابطہ طور پر قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔

زرتاج گل وزیر کی بطور پارلیمانی لیڈر نامزدگی کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو دے دی گئی۔سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور زرتاج گل وزیر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں درخواست جمع کروائی جبکہ اسپیکرسردار ایاز صادق نے درخواست پر جلد فیصلہ کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے