بلوچستان کابینہ نے مالی سال 2024/25 کے 930 ارب روپے کے سر پلس بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کابینہ نے مالی سال 2024/25 کے 930 ارب روپے کے سر پلس بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی609.06 کا غیر ترقیاتی بجٹ جبکہ 321.15 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ (صوبائی پی ایس ڈی پی ، وفاقی پی ایس ڈی پی اور فارن فنڈنگ پروجیکٹس ) کی کابینہ نے منظوری دیدی بجٹ میں صحت اور تعلیم ترجیح شعبے ، صوبائی کابینہ کو محکمہ خزانہ کی بریفنگ زراعت ، لائیو اسٹاک، منرل اینڈ مائینز کی ترقی کے منصوبے نئے بجٹ میں شامل ،کابینہ نے نئہ پینشن کنٹری بیوشن اسکیم کی منظوری دے دی صوبائی کابینہ کو بریفنگ نئی پینشن اسکیم کا اطلاق نئے مالی سال سے نافذ کرنے کی تجویز بجٹ میں تین ہزار نئی آسامیاں شامل ہوں گی بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 70 فیصد منظور شدہ ترقیاتی منصوبے بجٹ تجاویز کا حصہ بنائے گئے ہیں۔آئندہ مالی سال سے سو فیصد منظور شدہ ترقیاتی منصوبے بجٹ میں شامل ہوں گے۔نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر پہلے ماہ سے ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔تمام صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی اپنے اپنے محکموں اور حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔منصوبوں پر عمل درآمد میں سست روی کا مظاہرہ کرنے والے محکموں کو مزید فنڈز کا اجراء نہیں کیا جائے گا منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر بروقت کام مکمل کرنے والے محکموں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔