بلوچستان بجٹ،اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے مجموعی طور پر 1.8 بلین روپے مختص

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے مجموعی طور پر 1.8بلین روپے مختص کئے ہیں۔ یہ بات صوبائی وزیر خزانہ میرشعیب نوشیروانی نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی میں صوبے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں حکومت بلوچستان کی جانب سے آئندہ مالی سال 25 – 2024 کے دوران مجموعی طور پر غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 6. 2 بلین روپے جو رواں مالی سال 24-2023 کے تخمینہ بجٹ یعنی 1.2 بلین روپے کے مقابلے میں 110.8 فیصد زیادہ ہے جبکہ آئندہ مالی سال 25-2024 کے ترقیاتی بجٹ میں ان دونوں محکموں کے لئے مجموعی طور پر 1.8 بلین روپے مختص کئے۔انہوں نے کہا کہ اشتہارات و پیلیسٹی کی مد میں صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران 613 ملین روپے مختص کئے ہیں جو رواں مالی سال 24-2023 کے نظر ثانی شدہ بجٹ کے مقابلے میں 69.5 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پریس کلبوں کے گرانٹ کے لئے آئندہ مالی سال 25-2024 کے دوران 26 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال 24-2023 کے دوران سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کے لئے 534 ملین روپے T Equipment. اور فرنیچر کی فراہمی کے لئے 12.5 ملین روپے جاری کئے گئے علاوہ ازیں ہماری حکومت نے رواں مالی سال 24-2023 کے دوران آن لائن تعلیم کے فروغ کے لئےVirtual Education System Project کے تحت 13.5 ملین روپے کا اجراء کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے