وزیراعظم اوربلاول بھٹو کی متوقع ملاقات … پیپلزپارٹی وعدے پورے نہ ہونے پر شاکی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر ) وزیراعظم شہباز شریف اوربلاول بھٹو کے درمیان ملاقات 4 بجے متوقع ہے جو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف پی پی چیئرمین کو بجٹ پر اعتماد میں لیں گے۔ بلاول بھٹو مختلف اداروں کی نجکاری پربھی تحفظات رکھتے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم حکومت میں وعدے پورے نہ ہونے پر بھی شاکی ہے، اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کو ترقیاتی پروگرام میں رکھے گئے فنڈز سندھ کو نہ ملنے کا بھی شکوہ ہے۔ کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت اور پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے