عید الاضحی تمام مسلمانوں کیلئے ایک اجتماعی خوشی کا دن ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفرازبگٹی نے امت مسلمہ اور اہل وطن کو عید الا ضحیٰ کی مبا ر کبا د د یتے ہو ئے کہا ہے کہ عید الا ضحی کے موقع پر جہاں مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہیں وہیں عید کا یہ پر مسرت موقع مسلمانوں میں قربانی،انصاف،رواداری،مساوات تحمل مزاجی اور ایثار کا جذبہ پیدا کرتا ہے ا پنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع دراصل ایک عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے جہاں حضرت ابرہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنے عزیز بیٹے حضرت اسماعیل کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کیا اور پوری امت مسلمہ کے لیے ایک مثال قائم کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ عصر حاضر بھی اس امر کا متقاضی ہے کہ انسانیت کو پروان چڑھانے کے لئے اپنے اندر صبر، استقامت، ایثار اور قربانی کا جذبہ پیدا کیا جائے انہوں نے کہا کہ قربانی، صبر اور استقامت قوموں کے عروج اور ترقی کا ضامن بنتے ہیں اور تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ وہ اقوام جن میں قربانی اور ایثار کا جذبہ موجود ہوتا ہے وہ نہ صرف خود آسودہ حال اور خوش حال ہوتی ہیں بلکہ دیگر اقوام کے لیے بھی ایک مثال بنتی ہیں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ خوشیوں کے اس تہوار میں غرباء، مساکین اور معاشرے کے نادار افراد کو بھی شامل کیا جائے تاکہ انہیں بھی اس تہوار پر خوشیاں میسر ہوں وزیر اعلیٰ نے عید کے موقع پر صوبے کے بعض مقامات پر بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر عوام سے تفریحی مقامات پر نہ جانے کی درخواست کی ہے۔