ای آفس کا اصل مقصد عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی حکومت کی وزارتوں اور اداروں کو الیکٹرانک آفس پر منتقل کرنے سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ای آفس کا اصل مقصد عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی اور حکومتی نظام میں شفافیت لانا ہے، کاغذ کا استعمال کم سے کم ہونے سے ماحول پر بھی مثبت اثرات ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ای آفس پر منتقلی سے ملکی خزانے کے اربوں روپے بچائے جاسکیں گے، ای آفس کواستعمال میں آسان اور محفوظ بنایا جائے۔اجلاس کے شرکا کو ای آفس کے نظام اور اس کے نفاذ اور اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای آفس کے نفاذ کی کامیابی جانچنے سے متعلق کی پرفارمنس انڈیکیٹر ترتیب دیے جارہے ہیں، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی اوور ہالنگ پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے