اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطے نہیں کر رہے ، بیرسٹر سیف

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطے نہیں کر رہے۔

ایک انٹرویو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ عسکری حکام حکومتی فیصلوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے رابطے میں ہیں، عسکری حکام سے رابطے جاری رہنے بھی چاہئیں تاہم اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک میں سیاسی استحکام چاہنے والوں سے بات چیت کا کہا ہے ۔ ریاست کی تباہی کے ذمہ دار (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں، بانی پی ٹی آئی نے دونوں جماعتوں سے رابطہ نہ رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز زیر حراست پی ٹی آئی خواتین کو اذیت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہیں ،صنم جاوید کو پولیس وین میں پیشی کے بہانے لاہور کی سڑکوں پر گھمایا جا رہا ہے۔ مریم نواز سن لیں کہ وقت کا پہیہ گھومنے میں دیر نہیں لگتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے