صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم بحال کر دی، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ صحافیوں کےلیے ہیلتھ انشورنس اسکیم بحال کر دی گئی ہے۔ ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس ملے گی۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شکوہ شکایت کی داد رسی کےلیے فورم ہونا چاہیے۔ عطا تارڑ نے کہا فیک نیوز کے خاتمے کےلیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے قانون سازی میں سب کی آراء شامل ہونی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے