سبی میں گرمی سے بچنے کیلئے بی ایس ڈی ایس بی کے تعاون سے شہریوں میں 450 ہیٹ ویو کٹس تقسیم

سبی (ڈیلی گرین گوادر) برائیٹ سٹار ڈویلپمنٹ سوسائٹی بلوچستان کے پروجیکٹ منیجر عبدالرزاق بلوچ نے کہا ہے کہ سبی میں عوام کو ہیٹ ویو اور گرمی سے بچانے کیلئے برائیٹ سٹار ڈویلپمنٹ سوسائٹی بلوچستان(بی ایس ڈی ایس بی) کا اسٹارٹ نیٹ ورک اور ریڈی نیٹ ورک کے تعاون سے شہریوں میں 450ہیٹ ویو کٹس اوردیگر سامان مہیا کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے شہریوں میں سامان تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ عبدالرزاق نے کہا کہ برائیٹ سٹار ڈویلپمنٹ سوسائٹی بلوچستان(بی ایس ڈی ایس بی) کا اسٹارٹ نیٹ ورک اور ریڈی نیٹ ورک کے تعاون سے ضلع سبی میں جاری ہیٹ ویو ریسپانس کا منصوبہ کامیابی کے ساتھ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ضلع سبی کا علاقہ ایشیاء کے گرم ترین موسم کے لئے جاناجاتا ہے اس منصوبے کا مقصد شدید گرم موسم کے دوران کمیونٹی کی معاونت کرنا ہے بی ایس ڈی ایس بی نے اس منصوبے کے تحت ضلع سبی میں مختلف ہجوم والے مقامات پر پانچ کولنگ سینٹرز قائم کئے تاکہ رہائشیوں کو ٹھنڈا پانی اور بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ فراہم کی جاسکے اورانہیں شدید گرمی سے نمٹنے میں مدد مل سکے ان کولنگ سینٹرز کا قیام الہ آباد بس اڈہ،کوئٹہ ویگن اڈہ، تلی بس اڈہ، مویشی منڈی اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے مالی معاونت والے سینٹرز پر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اسی منصوبے کے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں اور مسافروں کیلئے سایہ دار شیڈز تعمیر کئے گئے تاکہ دن کے انتہائی گرم اوقات میں آرام کرنے کیلئے انہیں ایک موزوں جگہ دستیاب ہو۔انہوں نے کہا کہ سبی میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے ان افراد کی گرم موسم سے حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بی ایس ڈی ایس بی نے اسٹارٹ نیٹ ورک کے تعاون سے کل 450ہیٹ ویو کٹس تقیسم کیں جن میں چھتریاں، عینک، سر پر ڈالنے والے تولیے، پانی کی بوتلیں اور مشروبات کے پیکٹس شامل ہیں تاکہ انکے استعمال سے دن میں کام کے دوران سورج کی براہ راست تیز شعاعوں سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ گرم موسم میں صحت کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بی ای سڈی ایس بی نے ضلعی انتظامیہ اور صحت عامہ کے ضلعی نمائندوں کی معاونت سے بنیادی صحٹ مرکز خیرواہ اور دیہی صحت مرکز بختیار آباد میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کئے ان دونوں مراکز کو اسی منصوبے کے تحت ریفریجریٹرز،ائیر کولر، پانی کے ڈسپینسرز،معائنے کیلئے بستر، فرسٹ ایڈ کٹس اوردیگر ضروری سامان سے لیس کیا گیا تاکہ ایمرجنسی میں مریضوں کو معاونت مل سکے۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ڈی ایس بی نے اس منصوبے کے دوران مقامی سطح پر کمیونٹی کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کے بارے میں مختلف آگاہی کے پروگرام منعقد کئے تاکہ لوگوں کو گرمی کی لہر،لولگنے سے بچاؤ اوردیگر موضوعات پر مکمل آگاہی دی جاسکے اسکے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پیغام اور آگاہی پہنچانے کیلئے کمرشل ریڈیو پروگرام،پی ٹی وی بولان اور کیبل ٹی وی نیٹ ورکس کے ذریعے قومی اورمقامی زبانوں میں پیش کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ضلع سبی میں گرمی کی لہر کو ایک جامع حکمت عملی کے ذریعے موثر ردعمل دینے کیلئے بی ایس ڈی ایس بی نے ضلع سبی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرتے ہوئے ایک ہیٹ ورک ہنگامی منصوبہ مرتب کیا ہے یہ منصوبہ مستقبل میں آنے والے گرم موسم کے حوالے سے رہنما دستاویز کی حیثیت سے کام کریگا تاکہ گرمی کی لہر کا مستعدی سے جواب دیا جاسکے اس کے پس منظر میں ہیٹ ورک کے نتائج پر فیصلہ سازی کے حکام کو متاثر کرنے کیلئے صوبائی سطح پر ایک مکالمہ منعقد کیا جائے گا تاکہ گرمی کی لہرسے بہتر طرز پر نمٹا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے