نوجوان نسل ملک و قوم کا اثاثہ ہے،انہیں صحیح سمت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،راحیلہ حمید خان درانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہاہے کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا اثاثہ ہے،انہیں صحیح سمت فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہوتی ہے،جس کیلئے بلوچستان حکومت وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں بھرپور اقدامات اٹھارہی رہی ہے،نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے محکمہ امور نوجوانان کے زیراہتمام ایک روزہ یوتھ سیمنار کا انعقاد خوش آئند ہے،نوجوانوں کو اعخیٰ تعلیم کی فراہم کیلئے ایکسفورڈ یونیورسٹی میں بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے اسکالرشپس کے معاہدہ ہوگیاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ امور نوجوانان کے زیراہتمام یونیورسٹی آف بلوچستان میں یوتھ کیریئر ڈویلپمنٹ کے عنوان سے سیمینار کے انعقاد کے موقع پر کیااس موقع پر وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ظہور بازئی، سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان طارق قمربلوچ، سیکرٹری فشریز ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عباس علی کھوسہ،طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت اس موقع پر پینل ڈسکیشن کا انعقاد میں کیا جس میں مقررین نے طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کاروبار کرنے پر بھی زور دیا اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دئے راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا دور ہے، نوجوان اب موبائل سے بھی پیسے باآسانی کماسکتے ہیں ہمارے نوجوانوں کو صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے کمی ہیں تو اگاہی کا جس کیلئے حکومت بلوچستان اس طرح کے سیمنارز کا انعقاد کرکے ان کو انپاور کررہے ہیں تاکہ نوجوان تعلیم کے سات ساتھ اپنا زاتی کاروبار اور دیگر مثبت ایکٹیوٹیز میں مشغول رہے،سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان طارق قمر بلوچ کا کہناتھا کہ محکمہ امور نوجوانان بلوچستان کے نوجوانوں کو انپار کرنے اور انکے صلاحیتوں میں مزید انکھار پیدا کرنے کیلئے ٹھوص اقدامات کررہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں سیمنار منعقد کرنے اور نوجوانوں کیلئے مختلف ایکٹیوٹیز کی منظوری دی، آخر میں طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ اور مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے