نوجوانوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں سے دور رکھنا ضروری ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت یوتھ پالیسی 2024 کی تشکیل سے متعلق جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔اجلاس میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے آن لائن شرکت کی سیکرٹری کھیل و یوتھ افئیرز طارق قمر بلوچ نے بلوچستان یوتھ پالیسی 2024 سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے مجوزہ ڈرافٹ کے خدوخال سے آگاہ کیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یوتھ پالیسی 2024 کو دور جدید کے تقاضوں اور نوجوانوں سمیت ٹرانس جینڈر اور تمام محکوم طبقات کے جوانوں کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں یہ امر باعث تشویش ہے کہ منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے نوجوانوں اور ریاست میں دوریاں پیدا کی گئی ہیں صحت مندانہ سرگرمیاں متعارف کروا کر نوجوانوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں سے دور رکھنا ضروری ہے وزیر اعلیٰ نے محکمہ یوتھ افئیرز کو ہدایت کی کہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لئے پورے سال کا کلینڈر مرتب کیا جائے وزیر اعلٰی بلوچستان نے شہید سراج خان رئیسانی فٹبال ٹورنامنٹ اور شہید پروفیسر فضل باری کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اپنے شہداء کو نہیں بھولے، رہتی دنیا تک انہیں یاد رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے