عید الاضحی کے موقع پر زیادہ کرایہ لینے والوں ٹرانسپورٹرزکیخلاف کاروائی کرینگے،حیات کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے تمام ڈویژنوں کے کمیشنر صاحبان جو کہ متعلقہ آرٹی اے کے چیئرمین بھی ہیں کو مراسلہ لکھا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ عید الاضحی نزدیک آرہی ہے اور بہت سے لوگ اپنے خاندانوں سے عید ملنے مختلف شہروں کی طرف سفر کریں گے۔ امکان ہے کہ کچھ ٹرانسپورٹ مالکان زیادہ کرایہ وصول کریں جس کا تدارک لازمی ہے۔ یہ تب ہی ممکن ہے جب متعلقہ آرٹی اے کی ٹرانسپورٹ روٹ پر کھڑی نظر ہو تاکہ عوام کو ایک سہولت دی جائے۔ اس سلسلے میں عوامی رائے کو بھی جاننا روری ہے اور اگر کوئی شکایت کرے تو اس پر فوری عمل ہو۔ اس کے علاوہ یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ گاڑی مالکان زیادہ سواری اٹھانے کی غرض سے گاڑی کے اندر غیر ضروری سیٹوں کا بندوبست کرتے ہیں جیسے منی بسوں میں ڈنڈا سیٹ کا رواج عام ہے۔ یہ ایک انتہائی خطرناک عمل ہے جسکی روک تھام ضروری ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے مزید کہا ہے کہ چیئرمین متعلقہ آرٹی اے اپنے سیکرٹری آرٹی اے کی سرکردگی میں پولیس یا لیویز فورس کے ساتھ ویجلنس ٹیم تشکیل دے۔ یہ ٹیم عید کے دوران تمام ٹرانسپورٹ کو چیک کریں اور اگر کوئی ایسا عمل دیکھنے کو ملے جس سے عوام کو تکلیف ہو تو اسے دور کردے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے